سوات:خپل کور ماڈل سکول طلباء نےسوات کے 22 سو سال قدیم گندھارا تھذ یب اور بدھ مت پیروں کاروں کی مذہبی جگہ بدھ کدہ کھنڈرات کی سیرکی۔ طلباء کو گل کدہ سیدو شریف میں واقع بدھ کدہ آرکیالوجیکل سائٹ I اورIII کی سیر کرایا گیا جس پر طلباء نے سوات کی تہذیب کے آثار قدیمہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔طلباء قدیم سٹوپا اورپتھروں پر کندہ کاری سے خوب محظوظ ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوات کے ہزاروں سال پرانی تاریخ کوسکول نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ سکول کے طلباء کو بھی ان ہزاروں سال پرانے کھنڈرات کے بارے میں جاننے کا موقع ملے آخر میں خپل کور طلباء کو بدھ تہذیب کے پس منظر سے بھی آگاہ کیا۔
خپل کور ماڈل سکول طلباء کا 22 سوسال قدیم بدھ مت کھنڈرات کی سیر
