سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان میں سب سے کم خر چ تعلیم پر ہو رہے ہیں ،ہمارے معاشرے میں اب بھی 15فیصد بچے تعلیم سے محروم ہے اور با زاروں میں محنت ، مزدوری کرنے پر مجبور ہے ان کے SRSPبرٹش کونسل اور حکومت سے مطالبہ کہ جو بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہے ان کے گھروں میں جا کر مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائیں اور معلوم کریں کہ بچے تعلیم کے بجائے مزدوری کیوں کر تے ، مجبوری کیا ہے ان خیا لات کا اظہار تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، DSPسرکل شیر حسن ، سابقSDEOمجید اللہ خان ، SDEOگل محمد ، SDEOفی میل نا ہید اختر، احمد حسین ایڈوکیٹ، پروفیسر فرمان ، ضلعی صدر اسا تذہ سکندر شاہ ، حضرت علی ایڈوکیٹ ، نسیم واجد اور SRSPکی طرف سے اعجاز خان ، شا ہد فواد خان ، اور دیگر نے گذشتہ روز SRSPکے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کمیونٹی ایونٹ کے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر لوگوں نے تحصیل کبل میں تعلیم کے حوالے سکولوں کو درپیش مسائل و مشکلا ت کے بارے بھی با ت چیت کی اور حکام کو اگاہ کیا مقررین نے SRSPاور برٹش کونسل کے تحصیل کبل میں تعلیم کے میدان میں کارکر دگی کو سرا ہا اور کہا کہ ان کے خدمات کسی سے پوشید نہیں مقررین نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ تر قی نہیں کر سکتا آئے ہم سب ملکر یہ عہد کریں کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے جائے والدین کوچائیے کہ وہ اپنے بچوں پر کھڑے نظر رکھیں تا کہ وہ بچہ تعلیم حا صل کر کے معاشرے میں ایک مفید شہری ہونے کا ثبوت پیش کر سکے تحصیل ناظم رحمت علی نے کہا کہ گفتار کے بجائے کردار ادا کرن کی ضرورت ہے تعلیم کے میدان میں تحصیل کبل میں سکولوں کو درپیش مسائل و مشکلات کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا محکمہ تعلیم تحصیل کبل کی کارکر دگی تسلی بخش ہے ہمارے دروازے ہر عام و خا ص کے لئے کھلے ہے جو بھی مسائل و مشکلا ت ہو براہ راست آکر اگا ہ کر سکتے ہیں ہم نے تحصیل کبل کو ما ڈل تحصیل بنانے کا جو عہد کیا ہے وہ پورا کرینگے تقریب میں مختلف سکول کے بچوں نے ملی نغمے ، تقاریر پیش کی اور کار کر دگی دکھانے پر شرکاء نے شیلڈ بھی تقسیم کی گئی۔