مینگورہ :ضلع سوات کی حدود میں کسی بھی مقصد کے لیے عوامی جلسے، جلوس، پبلک پارک، سٹیڈیم اور سڑک پر اجتماعات پر دفعہ 144 کے تحت 20 دنوں کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوا ت کی جانب سے جاری شدہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔