سوات(مارننگ پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بابوزی عامر علی شاہ نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں موٹر سائیکلوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کیلئے خصوصی پلان تشکیل دے رہے ہیں اور ڈیلران سمیت ایس یچ اوز کا اجلاس جلد بلا کر اس پر پلان کو عمل در آمد کرنے کا پابند کرینگے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر مجرب خان،سینئر پبلک پراسیکیوٹر سید نعیم خان،سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں موٹر سائیکل حادثات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور اس میں نوجوانوں کی اکثریت جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے جبکہ زیادہ تر اپنے ہاتھ پاوں سے بھی محرو م ہو رہے ہیں لہذا اس سلسلے میں خصوصی پلان تشکیل دے رہے ہیں جس میں اپ لوگوں کی تجاویز کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس کا سدباب ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ائندہ چند روز میں اس سلسلے میں تمام پولیس سٹیشن کے ایس ایچ اوز اور ڈیلران کو بلا کر انہیں سختی سے ہدایات جاری کرینگے اور پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرینگے۔
سوات ضلع بھر میں موٹر سائیکل حادثات میں بے تحاشہ اضافہ کے پیش نظرخصوصی پلان تشکیل دے رہے ہیں،اے سی بابوزئی
