(سوات)سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن (سیما) کے عہدیداروں صدر سعید الرحمان، شیرین زادہ، نیاز احمد خان، سلیم اطہر اور سید شہاب الدین نے تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل مٹہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ خوازہ خیلہ اور مٹہ پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سوات کے صحافیوں کے مسائل کے حل، حقوق کے حصول اور باہمی اتفاق کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔اپر سوات کے صحافیوں نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے باہمی اتفاق کی کوشش کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے لیے مشترکہ طور پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔