سوات(مارننگ پوسٹ نیوزسوات07مارچ2018) سوات یونیورسٹی بی ایس جینٹکس طالب علم شاکر اللہ منگورہ نیشنل یوتھ کونسل پاکستان بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کاچیئر مین منتخب کرلیا گیاسکاؤٹس کے دس صوبوں میں الیکشن کے ذریعے سکاؤٹس کا سوات کے طالب علم پر اعتماد کرکے ان کو دو سال کے لئے چیئرمین بنا دیا گیا عوامی اور سماجی حلقوں کا اظہار مسرت اور مبارکباد اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں گے پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ کونسل ہے جس کا پہلا چےئرمین سوات سے منتخب کرلیاگیا۔ شاکراللہ اس سے پہلے دو مرتبہ بیسٹ سکاوٹ آف دی ائیر ایوارڈ لے چکا ہے دو ہزار سولہ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ بھی ملاہے اس طرح نیشنل لیول پر ہائیکنگ اور سوشل ورک میں بھی کافی خدمات انجام دے چکے ہیں جس کے اعتراف میں سکاؤٹس نے شاکراللہ پر اعتماد کرکے ان کو دو سال کے لئے فرسٹ نیشنل یوتھ کونسل پاکستان بوائے سکاؤٹس ایوسی ایشن کا چیئر مین منتخب کیایہ اعزاز پورے صوبہ خیبر پختون خواہ کے لئے ایک اعزاز ہے جس کا دورانیہ دو سال پرمشتمل ہے۔
سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں سٹاف نے ہڑتال مسترد کردیا