ویب ڈیسک: ایم ڈی کیٹ صرف صوبے اور ڈومیسائل تک محدود کر دیا گیا، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی ہیں، جن کے مطابق امیدواروں کو صرف اپنے صوبے اور ڈومیسائل کے مطابق ہی ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایف ایس سی پری میڈیکل میں کم از کم 65 فیصد مارکس ہونے لازمی ہیں، تاہم ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کیلئے کوئی شرط نہیں ہے، ہدایات کے مطابق پاکستان سے باہر صرف ریاض سعودی عرب میں ٹیسٹ سنٹر قائم کیا جائے گا اور دوسرا کوئی سنٹر نہیں ہوگا۔ اس سلسلے میں پی ایم ڈی سی کی طرف سے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کیلئے سلیبس ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جاچکا ہے۔