سوات : منشیات کے خلاف جاری مہم میں تھانہ فتحپور پولیس کی کامیاب کاروائی، 2 ہزار 185 لیٹر شراب، 20 ہزار ریزگاری رقم اور شراب بنانے کیلئے استعمال ہونے والے آلات برآمد، اس حوالے سے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس، ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ شہنشاہ خان اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آپ پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن "منشیات سے پاک معاشرہ” کے عزم کے مطابق اور میرے خصوصی احکامات پر منشیات کے خلاف جاری مہم میں ایس ایچ او روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت مخبر خاص کے اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دیسی شراب کی پوری فیکٹری دریافت کر کے بدنام زمانہ موت کے سوادگر ملزمان شاہ روق ولد شاہ روم خان اور احسان اللہ خان ولد اکبر خان ساکنان برہم پٹئی فتح پور کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا، انہوں نے کہا کہ شراب کی فیکٹری سے 2 ہزار 185 لیٹر شراب (ٹرہ), 09 عدد ڈرمز، 13 عدد گیلنز، 06 عدد گیس سلینڈرز، 325 عدد بوتلیں اور مبلغ 20 ہزار ریزگاری رقم بھی برآمد کر لئیں گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم شاروق خان 03 ماہ قبل مورخہ 25 ستمبر 2023 کو تھانہ فتح پور میں اس قبیح دھندے سے با ز رہنے کے لیے توبہ تائب بھی ہوا تھا لیکن پھر بھی اس کام سے باز نہ آیا۔ انہوں نے کہا منشیات فروش اگر توبہ تائب بھی ہوجاتے ہے تو ہم ان کے نگرانی جاری رکھتے ہے، اگر ملوث پایا گیا تو ان کیساتھ اہنی ہاتھو سے نمٹا جائیگا۔

ڈی پی او سوات نے کہا سوات پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ایک سال میں میری سربراہی میں موت کے سوداگروں کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 1 ہزار 75 کلو گرام چرس، 60 کلو گرام ہیروئن، 26 کلو گرام آئس، 0.374 گرام افیون اور 10 ہزار 208 لیٹر شراب برآمد کرکے ٹوٹل 2 ہزار 136 منشیات سمگران/ فروشان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ سوات پولیس ضلع سوات سے ان موت کے سوداگروں کا صفایا کرکے ہی دم لینگے اور اپنے آنے والے نوجوان نسل کو منشیات فری ماحول فراہم کرینگے، ڈی پی او سوات نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان موت کی سوداگروں کی ضمانتیں کرنے سے باز رہے اور منشیات کیخلاف مہم میں سوات پولیس کی ساتھ دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اس موقع پر موجود ڈی ار سی ممبران اور علاقہ معززین نے منشیات کیخلاف کامیاب کریک ڈاؤن پر ڈی پی او سوات کو خراج تحسین پیش کیا، اور منشیات کے بیخ کنی کیلئے سوات پولیس کا شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کر لیا۔

علاوہ ازیں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے منشیات کیخلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس، ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ شہنشاہ خان، ایس ایچ او تھانہ فتحپور روشن خان اور دیگر پولیس جوانوں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئیں۔