ویب ڈیسک: دہشت گردی اور امن و آمان کی مخدوش صورتحال کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے بہترین کارروائیاں کی گئیں، اس حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 2023ء کے دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے 18 ہزار 736 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ اس دوران 566 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 5161 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیاں کامیاب رہیں اور اس دوران تمام تر دہشت گرد کارروائیوں کے شواہد افغانستان سے جا ملے۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 566 دہشتگرد ہلاک جبکہ 5161 گرفتار کئے گئے۔
صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف 15 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 109 دہشتگرد مارے گئے۔
خیبرپختونخوا میں ایک اندازے کے مطابق 1942 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 447 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
پنجاب میں سیکورٹی فورسز کی 190 کارروائیاں، گلگت بلتستان میں 14 اور سندھ میں 1987 انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کی گئیں۔
ملک بھر میں دہشتگردی واقعات کیخلاف کی جانیوالی کارروائیوں میں پاک افواج، دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور عوام نے بے لوث قربانیاں دیں۔ اس دوران پاک فوج کے 260 سے زائد جوانوں سمیت تقریباً 1 ہزار سے زائد افراد وطنِ کی مٹی پر قربان ہو گئے۔
دہشتگردی کیخلاف سیکورٹی فورسز کی 2023ء سالانہ رپورٹ جاری
