ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اضافہ گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ محمودخان کی منظوری کے بعد تمام سرکاری محکموں کے لیے اضافی گائیڈ لائنز جاری کر دیئے گئے۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اضافی گائیڈ لائنز پرعملدرآمد کے لئے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ گائیڈ لائنز کے مطابق صوبائی سطح کے تمام اجلاسوں میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ اسی طرح محکمانہ اجلاسوں میں متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرنے کے پابند ہوں گے۔ آپریشنل ڈیوٹیز، ایمبولینس سروس، فیلڈ انسپکشنز، کورٹ کیسز اور دیگر ضروری معاملات پر اضافی گائیڈ لائنز کا اطلاق نہیں ہوگا۔
واضح رہے یہ اضافی گائیڈ لائنز صوبائی حکومت کی پہلے سے جاری کفایت شعاری پالیسی کے تحت جاری کئے گئے ہیں ۔