سوات:خپل کور ماڈل سکول کے نام ایک اور اعزاز، کلاس دسویں جماعت کے طالب علم آمین اللہ نے صدارتی گولڈ میڈل جیت لیا۔ پشاورمیں تین دن منعقد ہونے والے بوائزسکاوٹس مقابلوں میں آمین اللہ نے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اب تک خپل کور ماڈل سکول کے 14 طلبہ نے سکاوٹس کے جانب سے صدارتی گولڈ میڈل جیت لئے ہیں جو پورے ضلع سوات سمیت پورے پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ خپل کور ماڈل سکول کے طالب علم آمین اللہ کو گولڈ میڈل صدری پاکستان خود پہنائیں گے۔ یہ مقابلے ہر سال خیبر پختونخوا بوائے سکاوٹ ایسو سی ایشن پشاور کے زیرانتظام منعقد ہوتے ہیں۔ سکاوٹس مقابلے صوبائی سکاوٹ سیکر ٹری افتخار احمد شموزی اور ڈپٹی صوبائی سیکرٹری فضل علی کے زیرنگرانی صوبائی سکاوٹس ھیڈ کواٹر حیات آباد پشاور میں منعقد کرائے گئے.
یاد رہے کہ اس قبل بھی آمین اللہ نے چیف کمشنرسکاوٹ ایوارڈ سمیت شاہین سکاوٹس مقابلے میں صدارتی گولڈ میڈل جیتا تھا۔