سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی صدارت میں بائی پاس فلائی اوور کے اراضی مالکان کے چیکوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں اے ڈی سی حمید خان، ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاونٹس سوات آفتاب احمد ، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سوات مراد علی شاہ اور اے سی بابوزئی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں بائی پاس اراضی مالکان کے چیکوں کے حوالے سے بحث ہوئی اس موقع پرچیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ چیک دینے کے تمام قانونی تقاضے پورے کرکے جلد سے جلد اراضی مالکان کو دیئے جائے تاکہ عوام دوست منصوبہ جلد مکمل ہوکر اس سے عوام مستفید ہوں ۔