کالام سمیت سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ گذشتہ روز کالام، مٹلتان، مہو ڈنڈ اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کی شام سے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگا۔