سوات(مارننگ پوسٹ سوات ) پاکستان تحریک انصاف سوات کے رہنما انجینیئر ریاض خان نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات ہونے کے باوجود عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لیے پی ٹی ائی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے جدوجہد کریں گے عمران خان نے ہر ایک فرد کی جیب میں صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے رکھے تھے تاکہ علاج معالجہ کے دوران کوئی بھی فرد کسی دوسرے کا محتاج نہ رہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی حقیقی ازادی کی تحریک کا ساتھ  دیں اور انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائے انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات کے لیے مجھ سمیت پارٹی کے 20 نظریاتی ورکروں نے  این اے ٹو کے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں دی تھی اور ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ  پارٹی کی جانب سے جس کسی ورکر کو  پارٹی ٹکٹ مل جائے تو سب حمایت کریں گے،  لیکن بد بدقسمتی سے پارٹی ٹکٹ ان 20 ورکروں میں سے کسی کو  نہیں ملا بلکہ الیکشن سے چند روز پہلے پی پی پی سے پی ٹی ائی میں شامل ہونے والے ڈاکٹر امجد کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا جس پر تحفظات ہونے کے باوجود عمران خان کے لیے انہیں  تسلیم کیا کیونکہ عمران خان ایک نظریے اور ویژن کا نام ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی حقیقی ازادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں  اور ملک وقوم کے لیے جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں عمران خان  اداروں میں اصلاحات چاہتے ہیں اس لیے ہم زندگی بھر عمران خان کا ساتھ دیتے رہیں گے ،  اخر میں انہوں نے پارٹی امیدواروں اور ورکروں کے نام پیغام دیا کہ کسی بھی حلقہ میں امیدواروں اور ورکروں کو میرا تعاون درکار ہو تو مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔