سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے حلقہ پی کے 5میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حوالے سے سوئی گیس کے ڈویژنل انچارج میرویس خان سے ملاقات کی اس موقع پر ڈویژنل انچارج نے چیئرمین ڈیڈیک کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ماہ کے آخر تک زیر تعمیر 12انچ کی نئی پائپ لائن نوشہرہ سے مینگورہ تک مکمل ہوجائے گی اس منصوبے کے مکمل ہونے سے سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا مستقل طور پر خاتمہ ہوجائیگا فضل حکیم خان نے زور دیکر کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے تمام تر اقدامات بروقت کئے جائیں اور عوام کو مزید تکالیف سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے حکام اپنے دفاتر میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرکے انہیں مطمئن کریں تاکہ انکی کوئی بھی شکایت باقی نہ رہے انہوں نے ہدایت کی کہ جی ٹی روڈ کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے بلوگرام تا امانکوٹ پائپ لائن پر ہر قسم کا کام مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ شگئی، ملوک آباد اور حلقہ پی کے 5کی دیگر یونین کونسلوں میں نئی پائپ لائن بچھانے کیلئے تمام ضروری اقدامات بروقت کرکے ان علاقوں تک سوئی گیس کے سہولت لازمی پہنچائی جائے تاکہ کوئی بھی گھر سوئی گیس سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کیلئے میں دن رات حاضر ہوں لوگوں کو جو بھی ضرورت ہو تووہ انکی جلد از جلد تکمیل اور ازالے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
نوشہرہ سے مینگورہ تک 12انچ نئی پائپ لائن اس ماہ آخر تک مکمل ہوتے ہی لوڈشیڈنگ مستقل طور پر خاتم ہوجائیگی،انچارج سوئی گیس
