ہزارہ یونیورسٹی شعبہ باٹنی کی ڈاکٹر شبانہ ارم نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ۔ سکالر نے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر اظہر حسین شاہ اور سینیئر سائنٹفک افیسر ڈاکٹر شازیہ ارم کے زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا.ڈاکٹر شعبان ارم نے اپنی کامیابی اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا.
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ شعبہ باٹنی کی پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر شبانہ ارم جو میاگانو چم چیل شگئی سید شریف سوات سے تعلق رکھتی ہے سید قوم کی فخر مند رکن ہے نے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر اظہر حسین شاہ اور سینیئر سائنٹیفک افیسر ڈاکٹر شازیہ ارم این اے ار سی اسلام اباد کے زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے ۔ کریکٹرائزیشن اینڈ مائکرو پروپیگیشن اف سلیکٹڈ پیچ جمپلازم اف سوات خیبر پختنخواہ پاکستان سکالر کے تحقیق کا موضوع تھا جبکہ اپنے کچھ مقالے ہائی امپیکٹ فیکٹر جنرلز میں بھی شائع کرا چکی ہے ۔ ڈاکٹر ہمایون شاہین یونیورسٹی اف اے جے کے مظفراباد اور ڈاکٹر فرید اللہ کم سیٹس اسلام اباد, ایبٹ اباد کیمپس کے پروفیسر ان کے بیرونی ممتحن تھے. ہزارہ یونیورسٹی شعبہ باٹنی کے فیکلٹی ممبرز نے ڈاکٹر شبان ارم اور ان کی سپروائزرز ڈاکٹر اظہر حسین شاہ اور ڈاکٹر شازیہ ارم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اس پر مبارک باد پیش کی ہے اور سکالر کے روشن مستقبل کے لیے نئے خواہشات کا اظہار کیا ہے, جبکہ سکالر شبانہ ارم نے اپنی کامیابی ذاتی محنت, اساتذہ کی بہترین رہنمائی ان کے مرحوم والد الہی بخش، جو سوات میں سیدو گروہ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف لیبریٹری ٹیکنولوجسٹ کے طور پر خدمت کرتے تھے, اور اپنی والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔
ہزارہ یونیورسٹی شعبہ باٹنی کی ڈاکٹر شبانہ ارم نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ۔
