سوات (مارننگ پوسٹ) رحیم آباد میں شوہر نے ناراض بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد ذبح کردیا۔ مقتولہ مسماۃ(ک) کی والدہ نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی سے ملزم داماد بخت منیر ساکن میاندم ہر وقت لڑائی کرتا تھا، جس کی وجہ سے وہ بچوں سمیت میکے منتقل ہوگئی اور خلع کے لئے عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ گذشتہ روز بخت منیر اچانک گھر آیا اور اپنی بیوی پر فائرنگ کردی۔ پھر اُس کو چھری کی مدد سے ذبح کردیا اور فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی سٹی امجد خان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔