خپل کور فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے 9000 فٹ بلند مالم جبہ سکی ریزورٹ میں سکینگ سیکھنے کی مہارت حاصل کرلی۔
مینگورہ: خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے یتیم بچوں کے ادارہ خپل کور فاؤنڈیشن کے بچوں کے لئے سیمسن گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے مالم جبہ اسکی ریزورٹ میں 3 روزہ اسکیئنگ سیکھنے کا انعقادکیا گیا۔ جس کا مقصد بچوں کو ایڈونچر اور کھیلوں سے محبت کو فروغ دینا تھا۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک ممتاز اسکیئنگ انسٹرکٹر ڈیل اینڈریوز کی ماہرانہ رہنمائی میں بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ اسکیئنگ کو سیکھا۔ ٹرینر کے جانب سے بچوں کو سکیئنگ کے بنیادی اصول سکیئنگ پہننے کا طریقہ ،بریک لینا اور دیگر مہارتیں سکھائی گئی۔ سمسنز گروپ کے میڈیا انچارج وحیداللہ کا کہنا تھا کہ ملم جبہ میں سکیئنگ کے مختلف کھیلوں کو سیکھنے میں خپل کور فاونڈیشن کے تمام بچوں نے کافی دلچسپی دیکھائی اور ہمیں فخر ہے کہ یہ بچے اگے جاکر ملکی اور بین القوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔
خپل کور فاؤنڈیشن کے بچوں نے 9ہزار فٹ بلند مالم جبہ میں سکینگ سیکھنے کی تربیت حاصل کرلی۔
