سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ حلقہ پی کے پانچ سے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان جہانزیب کالج سیدو شریف اور گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ میں داخلوں سے محروم طلباء کے لئے جہانزیب کالج پہنچ گیا ، ہنگامی اجلاس بلالیا ، اجلاس میں کالج کے پرنسپل پروفیسر سیراج احمد ،گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے پرنسپل ،فوکل پرسن آن لائن ایڈمشن جہانزیب کالج پروفیسر یاسر عرفات،پی ٹی آئی مینگورہ سٹی کے پریس سیکرٹری احمدشاہ سمیت کالج انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد شریک تھے ، اس موقع پر فضل حکیم خان نے ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کو فون کرکے سوات میں داخلوں سے محروم طلباء کے مسائل سے آگاہ کردیا ، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن نے یقین دہانی کرادی کہ ہم طلباء کی سہولت اور داخلوں کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے تاکہ داخلے سے کوئی طالب علم محرو م نہ رہ جائے ۔اجلاس میں پرنسپل جہانزیب کالج نے فضل حکیم خان کو کہا کہ کالج میں تعمیراتی کام ہونے کیوجہ سے رواں سال کم داخلے کی جارہی ہیںِ ہماری ساتھ جتنے بھی گنجائش ہے ہم طلباء کو سہولت دیں گے ۔ اس موقع پر فضل حکیم خان نے پرنسپل جہانزیب کالج اور دیگر متعلقہ حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانزیب کالج میں داخلوں سے طلباء کے لئے کرایہ پر بلڈنگ کا جلد سے جلد بندوبست کیا جائے اور کالج میں فوری طور سیکنڈ شفٹ کا اہتمام کیا جائے تاکہ سوات کے ہونہال طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں تعلیم اولین ترجیحات میں شامل ہے اس لئے ہماری بھر پور کوشش ہے کہ کوئی طالب علم تعلیم سے محروم نہ رہ جائے ، ا نہوں نے کہا کہ سوات کے طلباء کو جو بھی مسئلہ درپیش ہوں ان کے حل کے لئے ہر فورم اور دن رات کوشش کروں گا ، سوات کے طلباء ذہین اور محنتی ہیں انہیں اکیلا نہیں چھوڑوں گا ۔ اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے پرنسپل نے کہا کہ ہماری ساتھ بلڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہمیں سیکنڈ شفٹ کے لئے اسٹاف کی ضرورت ہے کیونکہ پہلے سے ہی ہمیں اسٹاف کا مسئلہ درپیش ہے ، اگر ہمیں سٹاف دیا جائے تو ہم جلد ہی کالج میں سیکنڈ شفٹ کا قیام عمل میں لائینگے ۔اس حوالے سے فضل حکیم خان نے کہاکہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے سیکرٹری سے جلد ہی ملاقات کروں گا اور سوات میں سرکاری کالجوں بارے تمام تر صورتحال سے آگاہ کروں گا ،فضل حکیم خان نے کالج کے پرنسپل کو یقین دہانی کرادی کہ جلد ہی کالجوں میں اسٹاف کی کمی کا مسئلہ بھی حل کروں گا ۔