پختون سٹوڈنڈ فیڈریشن سوا ت کا ا پنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہر
سوات (مارننگ پوسٹ)پختون سٹوڈنڈ فیڈریش سوا ت کا ا پنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین جلوس کی شکل میں گراسی گراؤنڈ سے روانہ ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے ، سوات پریس کلب کے سامنے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا اور خوب نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختون سٹوڈنڈ فیڈریشن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری طارق حسین ، یونیورسٹی آف سوات کے جنرل سیکرٹری شہاب باغی اور جہانزیب کالج کے صدر احتشام وکیل نے کہا کہ یوم آزادی سے لیکر آج تک عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے لیکن عوامی نیشنل پارٹی کے ہر قائد نے ان چیلجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کبھی بھی پیجھے نہیں ہوئے ہیں اور آنے والے ادوار میں بھی ہر قسم کے چیلنچ کا مقابلہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہمارے لیڈروں خصوصاً میاں افتخار حسین کو قسم قسم کے دھمکی دی جارہی ہے جو ہمیں کسی بھی حال منظور نہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج شروع کریں گے جس میں کسی قسم کا نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام ہوں گے ۔
سوات :محمد خالق کی بحیثیت سپیشل سیکرٹری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تعیناتی خوش آئندہے، خضر حیات شاہ
سوات (مارننگ پوسٹ) محمد خالق (BS-19 (LCs, PUJF کے بحیثیت سپیشل سیکرٹری ویزر اعلیٰ خیبر پختونخوا نعیناتی خوش آئندہے ، محمد خالق کی تعنیاتی پورے صوبے کے ترقی و خوشحالی کے لئے ایک احسن اقدام ہے ، گذشتہ روز لوکل کونسلز آفیسر ایسو سی ایشن خیبر پختونخواکا ایک اہم اجلاس زیر صدارت خضر حیات شاہ چیئرمین لوکل کونسلز آفیسر ز ایسو سی ایشن منعقد ہوا ، جس میں موجودہ حکومت کے اس اقدام کو سراہا گیا کہ انہوں LCs-PUGFسروس کیڈر کے محمد خالق کو بحیثیت سپیشل سیکرٹری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کیا ، انہوں نے 25ہزار لوکل کونسلز ملازمین کے پچھلے حکومت کے ساتھ اچھی کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا ، انہوں نے محمد خالق کے کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک ایماندار ، محنتی اور قابل افیسر ہے ، اس کے علاوہ گورننس میں کافی تجربہ رکھتے ہیں ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ محمد خالق اپنے سابقہ تجربہ اور ایمانداری کو بنیاد بنا کر موجودہ حکومت کے شفاف پالیسیوں کو آگے لے جانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ، انہوں نے کہاکہ صوبہ کے لوکل کونسلز کے 25ہزار ملازمین موجودہ حکومت کے ساتھ حسب سابق صوبے کے ترقی و خوشحالی اور عوام الناس کے خدمت میں دان رات محنت کریگی اور موجودہ حکومت کی شفافیت اور خدمت خلق کو آگے لے جانے میں اپنا پھر پور کردار ادا کریگی ، آخر میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
سوات پولیس مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں پر کنٹرول میں ناکام ، عوام راتوں کو چوکیداری پر مجبور
سوات (مارننگ پوسٹ) سوات پولیس مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں پر کنٹرول میں ناکام ، عوام راتوں کو چوکیداری پر مجبور ، عوام میں سخت غم وغصہ اور تشویش کی لہر ، ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اور خاص کر گلکدہ ، سیدو شریف ، لنڈیکس ، ملوک آباد ، رنگ محلہ اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ اور نواحی علاقوں میں چوروں کی پر اسرار سرگرمیاں جاری ہے اور ٹولیوں کی شکل میں چوروں کا منظم گروپ رات بھر ان علاقوں پر گشت کرتے ہوئے لوگوں کی گھروں پر پتھر پھینک رہے ہیں اور دروازوں پرد ستک بھی دی جارہی ہے جس سے رات بھر شہر اور نواحی علاقوں میں نہ ختم ہونے والے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے جبکہ پولیس حکام صرف صفائیاں پیش کرنے تک محدود ہوگئی ہے ، شہر اور نواحی علاقوں میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں کے وجہ سے عوام چوکیداری پر مجبور ہوگئے ہیں اور دن بھر محنت مزدوری کے بعد رات کو پہرے دے رہے ہیں ، مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مینگورہ شہر میں اسلحے اور ٹارچ کا کاروبار چمک اٹھا ، دکانوں پر عوام کا رش
سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر میں اسلحے اور ٹارچ کا کاروبار چمک اٹھا ، دکانوں پر عوام کا رش ، مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں کے بعد شہر میں اسلحے اور ٹارچ کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور رات کو پہرہ دینے والے عوام نے چوروں کی تلاش کے لئے سرچ لائٹ اور ٹارچ خریدنا شروع کردیئے ہیں جبکہ رات بھر ہونے والے بے تحاشہ فائرنگ کے وجہ سے کارتوس اور اسلحہ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔
مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں رات کو ہونے والے گشت کی نگرانی خود کرتا ہوں،ایس پی خانخیل
سوات (مارننگ پوسٹ)ایس پی آپریشن سوات خانخیل خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں گشت کا نظام موثر بنادیا ہے اور رات کو ہونے والے گشت کی نگرانی خود کرتا ہوں ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہر اور نواحی علاقوں میں چوروں کی سرگرمیوں کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہے ، صرف شرپسند عناصر بعض اوقات گھروں پر پتھر پھینک کر عوام کو خوف میں مبتلا کرتے ہیں ، جس کے لئے ڈی آئی جی ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایت پر گشت کا نظام موثر بنا دیا ہے اور شہر سمیت بالائی علاقوں میں رات بھر گشت ہوتا ہے جسکی خود نگرانی کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ عوام چوروں کی سرگرمیوں کی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔
مٹہ اور نواحی علاقوں میں رات کو پولیس کی جانب سے غیر اعلانیہ کرفیوں نافذ ، عوام گھروں میں محصور
سوات (مارننگ پوسٹ)مٹہ اور نواحی علاقوں میں رات کو پولیس کی جانب سے غیر اعلانیہ کرفیوں نافذ ، عوام گھروں میں محصور ، سوات میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں کے اطلاعات کے بعد سوات پولیس کی جانب سے مٹہ اور بالائی علاقوں میں رات کو غیر اعلانیہ کرفیونافذ کیا جاتا ہے اور عوام کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی جاتی ہے جس کے وجہ سے عوام رات بھر گھروں میں محصور ہوجاتے ہیں ۔
لنڈاکے پولیس کی کاروائی ڈیڈ ھ کلو چرس برآمد ملزم گرفتار
سوات (مارننگ پوسٹ) لنڈاکے پولیس کی کاروائی ڈیڈ ھ کلو چرس برآمد ملزم گرفتار ، گذشتہ روز ڈی پی او سید اشفاق انور خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی خانخیل خان، ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ اور ایس ایچ او غالیگے کی نگرانی میں ابوالکلام خان اے ایس آئی سی پی لنڈاکے نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حکیم ساکن جمرود خیبر ایجنسی سے شعلے کوالٹی کی چرس وزنی 1750گرام برآمد کرکے مقدمہ بجرم 9CCNSA تھانہ غالیگے رجسٹرکردیا گیااور مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔

ہم سب ممبران اسمبلی عوام کے خادم ہیں اولین مقصد غریب عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہے،فضل حکیم
سوات( مارننگ پوسٹ) ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا کہ ہم سب ممبران اسمبلی عوام کے خادم ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے شفافیت اور میرٹ کی بالادستی اولین ترجیح ہے۔عوام کی فلاح ہماری ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے ہماری تمام پالیساں عوامی مفاد کو مد نظر رکھ کر تشکیل دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔یہ گفتگو انہوں نے بدھ کے روز اپنے ہجرے میں مختلف وفدکے آمدکے موقع پر کی اس موقع پرمختلف وفد سے ایم پی اے فضل حکیم خان نے انکے مسائل بھی پوچھے اورمسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی۔

Back to Conversion Tool