سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے سب سے بڑے سیدو ٹیچنگ اسپتال میں تیسری بار کلاس فور خالی اسامیوں پر عدالت نے پابندی لگا دی ہے ، آج 19 فروری خالی آسامیوں پر انٹریوں لئے جارہے تھے جو عدالت نے پاندی لگا دی ہے ،انکشاف کیا گیا ہے کہ خالی پوسٹوں پر کئے لوگوں سے سالوں پہلے لاکھوں روپے لئے گئے ہے جس میں ہسپتال عملہ اور پاکستان تحریک انصاف کے بااثر افراد شامل ہیں، جس پر عدالت نے نامعلوم تاریخ تک احکامت جاری کرتے ہوئے پابندی لگا دی ہے ۔سوات کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں درخواست گزاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع ہورہا ہے جلد از جلد خالی آسامیوں پر لوگوں کو میرٹ پر لیا جائے ،لوگوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے اپیل کی ہے کہ خالی پوسٹوں پر میرٹ پر اور شافیت پر مبنے جو پی ٹی آئی کا منشور پر بھرتی کی جائے
سیدو ٹیچنگ اسپتال میں تیسری بار کلاس فور خالی آسامیوں پر انٹرویوں منسوخ،عوام رل گئے
