سوات میں پریس رجسٹرار خیبر پختونخوا عطاء الحق نے مینگورہ شہر میں کام کرنے والے مختلف پرنٹنگ پریسوں کا دورہ کیا۔ مختلف پریسوں کے مالکان کے مسائل سنے اور ان کو یقین دلایا کہ سوات کے پرنٹنگ پریس برادری کو درپیش جملہ مسائل کو فوری طور پر ازالہ کرنے کی غرض سے حکام بالا سے رابطہ کیا جائے گا۔اس موقع پر ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات ابن امین اور اسسٹنٹ حسین علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پرنٹنگ پریس مالکان پر زور دیا کہ پرنٹنگ پریس رجسٹریشن کے حوالے سے 2013ء کے صوبائی قانون کے تحت صوبے کے تمام پرنٹنگ پریسوں کی رجسٹریشن لازمی ہے۔ مذکورہ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہ کرنے والے پریس غیر قانونی تصور ہوں گے۔
2013ء کے قانون کے تحت تمام پرنٹنگ پریسوں کی رجسٹریشن لازمی ہے،عطاء الحق پریس رجسٹرار
