سوات (مارننگ پوسٹ) سوات تعلیمی بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی نتائج کا اعلان کردیا، طلبہ بازی لے گئے۔ پہلی پوزیشن کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد شہزاد خان رول نمبر 79894نے1004 نمبرز لیکر حاصل کی۔ دوسری پوزیشن مینگورہ ڈگری کالج کے طالب علم شیراز خان رول نمبر77802نے998نمبرز لے کر اورتیسری پوزیشن سوات کیڈٹ کالج کے طالب علم جبران علی خان رول نمبر 79869 نے 996 نمبرز لے کر حاصل کی۔ سوات تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ 2018ء کے سالانہ امتحان میں پارٹ ون کے میڈیکل گروپ میں کل 10539 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں 8450 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 80 فی صد رہا۔ پارٹ ون کے انجینئرنگ گروپ میں کل 2096 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں 1666 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 79 فی صد رہا۔ پارٹ ون کے کمپیوٹر سائنس گروپ میں کل 580 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں 493 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 85 فی صد رہا۔ آرٹس گروپ میں کل 8536 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں 6562 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 77 فی صد رہا۔ فری انجینئرنگ گروپ میں ڈگری کالج مینگورہ سوات کے طلبہ منصور ودود رول نمبر 85334 نے 990 نمبرلے کر پہلی، گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول فتح پور سوات کے شاہ فیصل رول نمبر 86568 نے 987 نمبر لے کر دوسری اور کیڈٹ کالج سوات کے طالبعلم اسمارالدین رول نمبر86477نے 986 نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمپیوٹر سائنس گروپ میں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کانجو سوات کی طالبہ مس سویرا عمر رول نمبر60016 نے927 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیدوشریف سوات کی طالبہ اقرا رول نمبر 60008 نے 901 نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر بونیر کے طالب علم عبدلواجد رول نمبر 90284 نے 850 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر بونیرکے طالب علم راشدعلی رول نمبر 93316 نے 892 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگر ی کالج سیدو شریف سوات کی طالبہ مس زینت رول نمبر 62141 نے 883 نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیدو شریف سوات کی طالبہ ریحانہ علی رول نمبر 62026نے 871نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔