سوات(مارننگ پوسٹ)پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس کچہری سیکرٹریٹ گلکدہ میں چیئرمین جہا نزیب نفیس ایڈو کیٹ کی زیر صدرات ہو ا جس میں تما م ممبرا ن کے علاوہ سیفٹی کمیشن سوات کے نو منتخب اعزازی سیکرٹری غلام حسین غازی نے بھی شر کت کی اجلا س میں متاثرہ شہریوں کی جانب سے پو لیس کے خلا ف متعدد عوا می شکا یا ت سنی گئیں جن میں کئی پر فیصلے صادر کئے گئے جبکہ بعض تفصیل طلب معاملات پر دونوں جانب سے مزید تفصیلات اور ثبوت مانگے گئے اور ان پر اگلی سماعت اس مہینے کی پندرہ تاریخ مقر ر کی گئی جہانزیب نفیس نے پولیس حکام پر زور دیا کہ وہ شہری شکایات کے کیسوں پر سماعت کے مراحل میں بعض پولیس اہلکاروں کی پشت پناہی کی بجائے حقائق سامنے لائیں تو اسکی وجہ سے پولیس کا امیج عوام میں مزید بہتر ہوگا اور نہ صرف یہ فورس عوام میں زیادہ ہر دلعزیز بنتی رہے گی بلکہ معاشرتی جرائم کے خاتمے اور حوصلہ شکنی میں بھی بڑی مدد ملے گی۔
پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس ،تاثرہ شہریوں کی جانب سے پو لیس کے خلا ف متعدد عوا می شکا یا ت سنی گئیں
