تحصیل کبل کے علاقہ لانگڑ سیر ئی میں مٹہ کے عامل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول کے بھتیجے میاں نیک زادہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کا چچامیاں شیر زادہ لانگڑ میں بہادر خان کودم کرنے گیا تھا جس پر کسی نے جادو کیا تھا، جب ہم اس کے گھرکے قریب پہنچے اور ان کو فون کیا، تو اس نے نکل کر میرے چچا پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔شاہ ڈھیرئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
سوات میں عامل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
