ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی زیر نگرانی سٹی سرکل پولیس آفسران کے ساتھ موجود حالات کے پیش نظر میٹنگ کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق: آج بروز پیر ایڈیشنل ایس پی غلام صادق خان کی نگرانی میں سٹی سرکل پولیس افسران کے ساتھ ڈی پی او آفس سوات میں موجودہ حالات کے پیش نظر میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں ڈی ایس پی سرکل سٹی شاہی بخت خان سمیت تھانہ مینگورہ ، تھانہ بنٹر، تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ اوز اور محررران نے شرکت کی، ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات نے شرکاء کو موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے احکامات جاری کئیں، انہوں پولیس افسران کو تھانہ جات اور چوکیات کے سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال بنانے ، مین گیٹ، مورچہ اور واچ ٹاورز میں تعینات پولیس جوانوں کو الرٹ رکھنے کی بھی احکامات جاری کئیں۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کے بنیاد پر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائیں ، پٹرولنگ کے وقت ہیلمٹ جیکٹ کا استعمال کیا جائے۔موٹر سائیکل رائیڈرز معمول کے مطابق علاقے میں گشت کرائیں اور اپنے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ڈیوٹی میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی، کوتاہی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔