سوات :پل نہ ہونے کی وجہ سے بحرین کے علاقہ سیرئی مانکیال میں ایک اور نوجوان چیئر لفٹ سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ لقمان ولد محمد دیدار چیئر لفٹ کے ذریعے دریا عبور کر رہا تھا کہ چیئر لفٹ کے جھٹکے کھانے سے وہ دریامیں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے لاش کی تلاش شروع کردی۔ سال2010ء کے سیلاب میں بحرین سے کالام تک کئی علاقوں کو ملانے والے دریاپر پل پانی میں بہہ گئے تھے،جس کی وجہ سے کئی علاقوں کے لوگ اپنے علاقوں کو جانے کے لئے یہ چیئر لفٹ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے اب تک درجنوں افراد دریامیں گر کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سوات، چیئر لفٹ میں جھٹکے کھانے سے نوجوان دریائے سوات میں گر کر جاں بحق
