سوات:ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کا دل جیت لیا ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے صوبائی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے تناظر میں دیہاڑی دار، غیر ہنرمندمزدوروں کو کم سے کم اُجرت 36000 روپے کی فراہمی یقینی بنانے اور تمام پرائیوٹ اور نجی اداروں کو اس نوٹیفیکیشن پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی پرائیویٹ یا نجی ادارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اُس کے خلاف لیبر قوانین کے تحت کارروائی کی جائیگی،نجی اداروں کے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی اس اقدام کو کافی سراہا۔