سوات(مارننگ پوسٹ)اعجاز آباد گلبہار میں دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے ایک سادہ تقریب کے دوران مقامی غرباء اور گھریلو ملازمت کرنے والی بیواؤں اور بے آسرا خواتین و بچوں کو رمضان پیکیج دیا گیا آرگنائزیشن کے صدر حاجی سلطان یوسف عرف دیر لالا جی، چیئرمین مجلس عاملہ حاجی محمد سعید، وائس چیئرمین فضل الرحیم، ایجوکیشن سیکرٹری ظاہر شاہ، دیر یوتھ کے صدر ڈاکٹر ولی خان، جنرل سیکرٹری راحت اللہ خان اور دیگر عہدیداروں کے علاؤہ ڈی سی پشاور کے رابطہ کار ساجد خان نے ان مستحقین میں راشن تقسیم کیا جن میں چاول، آٹا، چینی، دال، گھی، روح افزاء اور کھجوریں شامل تھے واضح رہے کہ دیر ویلفیئر آرگنائزیشن نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جامع مسجد امیر حمزہ اور آرگنائزیشن کے مین آفس میں نادار روزہ داروں کیلئے افطار و سحری کا انتظام بھی کیا ہے جو یکم رمضان المبارک سے شروع ہے اور چاند رات تک جاری رہے گا اہل علاقہ نے رمضان المبارک میں غرباء کیلئے افطار و سحر کے انتظامات کا منفرد پروگرام شروع کرنے، معاشرے کے محروم طبقات کی ضروریات کی تکمیل اور اس مقصد کیلئے فلاحی تنظیموں کو بھی فعال بنانے پر صوبائی حکومت، مقامی انتظامیہ اور دیر ویلفیئر آرگنائزیشن سمیت تمام سماجی تنظیموں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
گھریلو ملازمت کرنے والی بیواؤں اور بے آسرا خواتین و بچوں میں رمضان پیکیج تقسیم
