سوات(مارننگ پوسٹ نیوز)سوات میں ایسے جڑواں بچوں کی پیدا ئش ہوئی ہے جن کے دھڑ جڑے ہوئے ہوئے ہیں،ڈاکٹروں نے بچوں کا اپریشن ضروری قراردیتے ہوئے سنگاپور میں اپریشن کرانے کا مشور ہ دیا ہے ،بچوں کے اپریشن پر 60لاکھ روپے تک خرچہ آئے گا ،سوات کے نواحی گاؤں کوکارئی میں فضل کرم کے ہاں دھڑ جڑے دو بچوں کی پیدائش ہوئی ہے دونوں بچے نارمل ہیں لیکن ان کے دھڑ جڑے ہوئے ہیں،ایک بچے کی دونوں ٹانگیں ایک ہوگئی ہیں، بچے ماہر امراض اطفال اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر نعیم اللہ خان کے زیر علاج ہیں ،دونوں بچوں کا وزن چار کلو گرام ہے اور صحت مند ہیں تاہم دھڑ جڑے بچے ہیں ،
فضل کرم کے ہاں اس سے قبل بھی دو جڑواں بچوں کی پیدا ئش ہوئی تھی جو فوت ہوگئے تھے جبکہ اس کا ایک پانچ سال کا بچہ ٹھیک ہے، غریب باپ علاج کے لئے دہائیاں دے رہا ہے اور حکومت سے مطالبہ کررہا ہے کہ ان کے بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں اس لئے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کرتاہوں کہ ان بچوں کاعلاج کراکر ان کی زندگی کو بچایا جائے ۔