ویب ڈیسک: نیشنل ٹاسک فورس کی حکمت عملی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا۔
ٹاسک فورس کے چیئرمین اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے منصوبے پر بھی کام شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا، جہاں بجلی خریدی جا سکے گی، اور اس دوران ایک ہی ڈسٹری بیوٹر پر انحصار کم ہو گا۔
پاور سیکٹر میں اصلاحات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر نیشنل ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا، اویس لغاری کا کہنا تھا اصلاحات کا مقصد پاکستان کی اقتصادی ترقی اور عوام کو سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹاسک فورس کے اقدامات سے پاور سیکٹر میں جدت اور شفافیت آئے گی جبکہ عام آدمی کی زندگی میں بھی بہتری کی امید ہے۔
اس حوالے سے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا، پاور سیکٹر کا گردشی قرض9.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی وجہ سے یہ اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کچھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی جانچ پڑتال کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض آئی پی پیز کے ساتھ ماہدے ختم کیے گئے ہیں، تاہم حکومت نے ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے منصوبے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ نیشنل ٹاسک فورس کی حکمت عملی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا عمل شروع
