سوات: انٹرڈسٹرکٹ سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ ہاکی فائنل میں خپل کور نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول امانکوٹ کو 3-0 سے ہرا دیا.
سوات ہاکی ٹرف گراونڈ مکانباغ میں انٹر سکولز پورٹس ہاکی ٹورنامنٹ میں خپل کور ماڈل سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول امانکوٹ کے مابین یہ دلچسپ میچ کھیلا گیا ۔ خپل کور ماڈل سکول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہاکی فائنل جیت لیا ۔سیکرٹری سپورٹس سوات ریاض احمد، موسی خان ، شمشیر علی اور سوات ہاکی ایسو سی ایشن کے ملک ودان،ڈاکٹر ظفر علی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ خپل کور کی ہاکی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول امانکوٹ کی ٹیم کو سسنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 -0 سے ہرادیا
انٹرڈسٹرکٹ سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ : ہاکی فائنل خپل کور ٹیم نے جیت لیا
