وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر ذاتی حملے نہیں کرنے چاہئیں، معیشت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن ، کک بیکس اور نااہلی کی وجہ سے تباہ ہوئی ،مہنگائی کو برداشت کرنا ہوگا چند ہفتوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے، ملک ریاض کی حمایت کرتا ہوں کیونکہ وہ کامیاب آدمی ہے، اداروں میں ن لیگ کے وفادار حکومت کو بدنام کررہے ہیں ان کی فہرستیں بنالی ہیں،چند ہفتوں میں حالات اچھے اور بہترین نوکریاں آنیوالی ہیں۔ سیاستدانوں میں سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر ذاتی حملے نہیں کرنے چاہئیں، سیاست میں ذاتی حملوں کی بنیاد ن لیگ نے بی بی شہید کیخلاف پمفلٹس گرا کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن ، کک بیکس اور نااہلی کی وجہ سے تباہ ہوئی ہے، 30ہزار کھرب کے قرضے ہم نے نہیں پچھلی حکومتوں نے چڑھائے، معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے مزید قرضے لینا راستہ نہیں ہے، پچھلی حکومت کے قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے قرض لے رہے ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو برداشت کرنا ہوگا چند ہفتوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے، چند ہفتوں میں حالات اچھے اور بہترین نوکریاں آنے والی ہیں،میڈیا مالکان اپنے کارکنوں کو حکومت پر ڈال کر نکال رہے ہیں انہیں کہتا ہوں اپنے کارکنوں کو روک لیں کیونکہ لوگوں کی قلت ہوجائے گی، کاروبار اتنا آسان ہوجائے گا کہ پان والا اور ٹھیلے والا بھی ٹیکس دے رہا ہوگا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عبدالرزاق داؤد کا احترام کرتا ہوں لیکن وہ منتخب نمائندے نہیں ہیں، درجنوں بزنس مین پاکستان کی 70فیصد معیشت چلاتے ہیں، انہیں بزنس کرنے میں آسانی دینا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے، ایک بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کا جو مسئلہ ہے اسے بھی حل کررہے ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کیلئے کوئی قانون نہیں مگر ایک امیر آدمی، ڈاکو، قاتل اور چور کو گرفتاری سے پہلے دس دن دیدیئے جائیں، نیب وارنٹس کے ساتھ کسی کو گرفتار کرنے جاتا ہے لیکن کارکنوں کے ذریعہ ہنگامہ کیا جاتا ہے اور ہفتہ کے دن فیصلہ آجاتا ہے کہ آپ اسے گرفتار نہیں کرسکتے حالانکہ سپریم کورٹ اس آرڈر کو اسٹرائیک ڈاؤن کرچکی ہے،نیب کی کہانی سمجھ نہیں آئی حمزہ شہباز کو حاضری پر بلا کر کیوں نہیں پکڑلیا، نیب نے پورا سین بنایا کہ حمزہ شہباز سے ملنے ان کے گھر آئے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ملک ریاض کی حمایت کرتا ہوں کیونکہ وہ کامیاب آدمی ہے، اداروں میں ن لیگ کے جو وفادار حکومت کو ڈس کریڈٹ کررہے ہیں ان کی فہرستیں بنالی ہیں
4ہفتوں میں نوکریوں کی بارش ہونی والی ہے،فیصل واوڈا
