ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل2024 منظور کر لیا گیا، بل کا نفاز فوری طور پر ہوگا۔
اسمبلی اجلاس میں خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل2024 منظور ہونے کے بعد یونیورسٹی کی چانسلرز شپ گورنر سے وزیر اعلی کو دیا گیا، جس کے بعد وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار بھی وزیر اعلی کے پاس چلا گیا۔ وزیر اعلی تمام پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے بھی چانسلر ہونگے۔
وی سی کی تقرری کیلئے وزیر اعلی کو اکیڈیمک سرچ کمیٹی تین نام بھیجے گی، جس میں وزیر اعلی حتمی نام دینگے، وائس چانسلرکی مدت ملازمت چار سال تک کردی گئی ہے، مدت ملازمت حکومت کی تشکیل کردہ مانیٹرنگ کمیٹی کے جائزہ سے مشروط ہوگی۔
اس کے علاوہ وائس چانسلر کی کارکردگی کا آڈٹ مانیٹرنگ کمیٹی کریگی، اس میں 65 فی صد سے کم کارکردگی پر مدت ملازمت ختم کی جا سکے گی، اسمبلی میں خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل2024 منظور کر دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ یہ فوری نافذالعمل ہوگا۔
خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل2024 منظور، وی سی مدت 4سال مقرر
