سوات: ڈی پی او سوات ناصر محمود نے جاوید اقبال شہید پولیس لائنز کبل کا دورہ کیا سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات کا بھی جائزہ لیا۔
سوات (مارننگ پوسٹ) ڈی پی او سوات ناصر محمود نے جاوید اقبال شہید پولیس لائنز کبل کا دورہ کیا جہاں پہنچنے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر عطاء اللہ شمس نے ان کا استقبال کیا پولیس کی چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔
پولیس لائن دورے کے موقع پر ڈی پی او سوات نے یاد گار شہداء پر بھی حاضری دی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔
ڈی پی او سوات نے جاوید اقبال شہید پولیس لائنز کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے، مین گیٹ، باؤنڈری والز، واچ ٹاورز کے جائزہ کے ساتھ ساتھ زیر تعمیر مسجد کے کام کا بھی معائنہ کیا اور متلعقہ حکام کو کام کی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد از جلد تکمیل تک پہنچنانے کی ہدایت کی۔ مزید انہوں نے پولیس لائن کبل کے جملہ شعبہ جات کا دورہ کیا اور موجود ساز و سامان، آرمز ایمونیشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام شعبہ جات انچارجان کو سرکاری املاک کے حفاظت اور صفائی کی خاص خیال رکھنے اور پولیس جوانوں کے رہائش و آسائش کے لیے بہتر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ انہوں نے پولیس لائنز میں سرکاری گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے تمام گاڑیوں کے مرمتی کام بر وقت کرنے اور سرکاری گاڑیوں کے خاص خیال رکھنے کی سخت ہدایت کی۔
قبل ازیں انہوں نے پولیس لائن کبل میں قائم اعجاز شہید پولیس شہداء ہسپتال کا معائنہ کیا انہوں نے مختلف ڈیسکس اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا موجود سٹاف سے ملاقات کی اور انہیں مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔