سوات: گنبد میرہ ، مینگورہ میں سات افراد کا کرونا ٹسٹ پازیٹیو آنے کے بعد پورے محلے کومکمل طور پر قرنطینہ کردیا گیا، متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔جس کے باعث
پورے محلے کو سیل کردیا گیا جہاں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام علاقے میں جراثیم کش سپرے کردیا گیا ہے، ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرام شاہ کے مطابق سوات میں اب تک گیارہ علاقوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جن میں 6 جگہوں کو کنٹرول کردیا دگیا ہے جبکہ باقی مانندہ پانچ علاقوں میں بھی سخت حفاظتی اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں، سوات میں پشاور اور مردان کے بعد سب سے زیادہ کرونا وائرس کے ٹسٹ کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ایک بیان میں کہا
کرونا وائرس سے بیمار ہونا غیر اخلاقی نہیں اور نہ ہی اس میں مریض کا کوئی قصور ہوتا ہے اس لئے ان مریضوں سے نفرت نہ کریں بلکہ انہیں ہماری محبت اور ہمدردی کی ضرورت ہے۔
سوات میں اچھی خبر یہ ہے کہ یہاں تمام فیملیز جنہیں کرونا وائرس کی شکایت تھی خود سے انتظامیہ اور محکمہ صحت کو اگاہ کیا۔
ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرام شاہ نی مزید کہا کہ برائے مہربانی ہیلتھ سٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ تعاون کریں، سوات میں کرونا وائرس کی مریضو ں کی تعداد اب تک 31 ہوگئی ہے،