ویب ڈیسک: جشن کی بجائے جنوبی کوریا میں سال نو کے آغاز پر سوگ منایا گیا، یہ اس وجہ سے کیا گیا کہ گزشتہ سال کے عین آخری ایام میں طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں تمام مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔
نئے سال کی آمد پر جنوبی کوریا شاید وہ واحد ملک تھا جہاں روایتی جوش و خروش کی بجائے طیارے حادثے کے باعث سوگ منایا گیا۔
واقعات کے حوالے سےبتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں سال نو کے آغاز پر سوگ اس لئے منایا گیا کہ 29 دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہو گئے تھے، صرف دو فضائی میزبانوں کو بچا لیا گیا تھا۔
اس دلخراش واقعہ کے بعد ملک بھر میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ دارالحکومت سیول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کر کے کیا گیا۔