خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ، ترجمان این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ چوبیس جولائی سے شروع ہوگا جو پچیس سے ستائیس جولائی تک جاری رہیگا، این ڈی ایم نے تمام اتھارٹییز کو ایمرجنسی اقدامات کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل موسمی صورتحال سے آگاہی حاصل کرلیں۔