ویب ڈیسک: وفاق کی جانب سے فارم ب میں بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، خصوصی سیکورٹی فیچر کا حامل فارم ب (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) کا 15 جنوری سے مرحلہ وار اجرا کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 سال سے زائد العمر بچوں کے لیے حکومت کا خصوصی سیکورٹی فیچر کا حامل فارم ب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اجرا 15 جنوری سے کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خصوصی ب فارم کا 15 جنوری سے مرحلہ وار اجرا کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا اور پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹس کے باہمی اشتراک سے 10 سال سے زائد العمر بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر کے حامل ب فارم جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اقدامات کی بدولت بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اور ان کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی، اس کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدامات بچوں کے جعلی شناختی کارڈز، غیر قانونی پاسپورٹ اور انسانی سمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خصوصی سیکورٹی فیچر کا حامل فام ب کے حصول کیلئے بچوں کے ساتھ والدین میں سے کسی ایک یا قانونی سرپرست کا آنا لازم ہے، اور ان والدین یا سرپرست کو اپنے ہمراہ اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور بچے کا یونین کونسل یا ٹاؤن کمیٹی سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 10 تا 18 سال کے بچوں کو نئے پاسپورٹ درخواست دیتے وقت نادرا سے ان جاری ہونے والے انگلیوں کے نشانات اور تصویر والا ب فارم پیش کرنا ہوگا۔ پرانا ب فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ وفاق کی جانب سے فارم ب میں بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، خصوصی سیکورٹی فیچر کا حامل فارم ب (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) کا 15 جنوری سے مرحلہ وار اجرا کیا جائے گا۔
فارم ب میں بچوں کی انگلیوں کے نشانات اورتصویرشامل کرنےکا فیصلہ
