ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں خیبرپختونخوا شرعی نظام عدل ریگولیشن ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں شرعی نظام عدل ریگولیشن ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا جسے منظور کرلیا گیا۔
قبل ازیںپاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اکبر ایوب کی جانب سے اسمبلی اجلاس کے دوران پاک آسٹریا فاشوخولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ہری پور بل بھی پیش کیا گیا ۔
دریں اثناء خیبرپختونخوا اسمبلی میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز ترمیمی بھی بل پیش کردیا گیا ۔