ویب ڈیسک: کوہستان سیکنڈل کے بعد جعلی بینک گرانٹی کا دوسرا بڑا سیکنڈل، ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بغیر کام کے ٹھیکیدار کو 8کروڑ سے زائد رقم ادا، وہ بھِ فیک بینک گارنٹی کے زریعے۔
تفصیلات کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایم آر آہی مشین کے بعد نیا سیکنڈل منظر عام پر آگیا، ضلع کے بڑے ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بغیر کام کے ٹھیکیدار کو 8کروڑ سے زائد رقم ادا کر دی گئی اور وہ بھی جعلی بینک گرانٹی کے ذریعے ادا کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال میں فیبری کیٹیٹ بلڈنگ کا ٹینڈر سولہ کڑوڑ روہے کا دیا گیا، جبکہ ٹھکیدار نے ایک کروڑ روپے کا کام بھی نہیں کیا اور اس کو 8 کڑوڑ 24لاکھ کی رقم جاری کر دی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹھکیدار رقم لے کر غاہب ہو گیا اور کوہی کام نہیں کیا، ٹھکیدار کی دو کروڑ روپے کی بینک گارنٹی بھی جعلی نکلی، اس سلسلے میں جاری دستاویزات کے مطابق سولہ کروڑ روپے کا منصوبہ اب چالیس کروڑ تک جا پہنچا ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے ٹھیکیدار کخیلاف کوئی کاررواہی نہیں کی، حالانکہ یہ کوہستان سکینڈل کے بعد جعلی بینک گارنٹی کا دوسرا بڑا سکینڈل ہے۔