خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق یکم جولائی تک اپر و لوئر چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں گلاف یعنی برفانی جھیل کے پھٹنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق سیاح اور مقامی لوگ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔