ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی11 نشستوں پرالیکشن آج ہوگا، جس میں 25 امیدوار میدان میں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری کے بعد کے پی کا ایوان مکمل ہوگیا، جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی11 نشستوں پرالیکشن آج ہوگا.
سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن مل کر تحریک انصاف کے ناراض امیدوار کے خلاف الیکشن لڑیں گے، معاہدے کے تحت6 نشستیں حکومت جبکہ 5 اپوزیشن کو ملیں گی ، انتخاب میں 145 ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے،حکمران جماعت نے ارکان اسمبلی کو صبح 9بجے اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔
سینیٹ انتخابات میں 7 جنرل ،2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 22 اُمیدوار میدان میں ہیں ، ان میں7 جنرل نشستوں پر 14 اُمیدوار قسمت آزمائی کرینگے ، ان میںمراد سعید پی ٹی آئی کی جانب سےجنرل نشست پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ، نورالحق قادری اور فیصل جاوید آزاد حیثیت سے جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، مرزا محمد آفریدی آزاد حیثیت سے جنرل نشست پر پی ٹی آ ئی کے امیدوار ہیں.
دوسری طرف محمد طلحہ محمود جنرل نشست پر پیپلز پارٹی ، نیاز احمد جنرل نشست پر مسلم لیگ ن جبکہ مولانا عطاء الحق درویش جنرل نشست پر جے یو آئی کے اُمیدوار ہیں ، آصف رفیق آزاد حیثیت سےجنرل نشست پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اظہر قاضی مشوانی بھی آزاد حیثیت سے جنرل نشست پرمیدان میں ہیں .
اس کے علاوہ ان سینیٹ انتخابات میں شفقت ایازفیض الرحمان آزاد حیثیت ، اعظم سواتی آزاد اور خرم زیشان بھی آزا د حیثیت سے جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے اُمیدواران ہیں ، دلاور خان بھی آزاد حیثیت سے جنرل نشست پر جے یو آئی کی نمائندگی کر رہے ہیں.
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی11 نشستوں پرالیکشن آج ہوگا













