سوات (مارننگ پوسٹ) سوات تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافیوں نے سوات میڈیا کلب میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی، سوات میڈیا کلب کے وفد نے مٹہ کا دورہ کیا وفد کی قیادت چیرمین وحید اللہ سواتی صدر رفیع اللہ خان، صمد انجم، واحد زمان اور نثار باچا شامل تھے اس موقع پر شوکت میرخیل کو سوشل میڈیا کلب کے ڈپٹی جنرل سیکٹری منتخب ان کے ساتھ عبدالباسط، وحید خان نوبل، ثناء اللہ خان خیل، معاز خان، ڈاکٹر عمر خطاب اور کاشف خان نے بھی سوات میڈیا کلب کی باقاعدہ رکنیت حاصل کرلی ہے۔ نوجوان صحافیوں کی سوات میڈیا کلب میں شمولیت سے علاقے میں صحافت کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا وفد نے ضلع سوات میں صحافتی اتحاد اور حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدو جہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
مٹہ کے معروف صحافیوں نے سوات میڈیا کلب میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی














