ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئر مال، لاہور کو درخواست جمع کرا دی گئی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماوں کی جاب سے جلسے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئِی ہیں۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا، اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر جلسہ کی اجازت دی جائے۔
پاکستان تحریک انصاف نے 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا
