سوات:مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے بعد صوبائی اسمبلی میں ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد11 ہوگئی۔ عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی8 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ مخصوص نشستوں پر سوات سے پیپلز پارٹی کے بہاری لعل، مسلم لیگ ن کی افشاں حسین ایڈوکیٹ اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی نادیہ شیر ارکانِ صوبائی اسمبلی بن گئے جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں سوات سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی تعداد گیارہ ہوگئی۔
ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد11 ہوگئی
