ویب ڈیسک: اپرکوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار دوراج نے ضمانت کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔
عدالت کی جانب سے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد نیب کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
نیب پراسکیوٹر کے مطابق ملزم دوراج اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں براہ راست ملوث ہے اور اس کے خلاف کروڑوں روپے کی مشکوک مالی ٹرانزیکشنز کے شواہد موجود ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نیب کی تحقیقات میں سامنے آ چکے ہیں،نیب نے ٹھیکیدار دوراج کو تحقیقات کے دوران حراست میں لیا ہے۔
ملزم نیگرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست دی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
اپرکوہستان مالیاتی سکینڈل : گرفتار ٹھیکیدار نے ضمانت کے لئےعدالت میں درخواست دائر کردی
