ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ٹی ایم ایز کو 66کروڑ 29 لاکھ 39 ہزار روپے جاری کر دیئے گئے، سب سے زیادہ 8 کروڑ 70 لاکھ 98 ہزار سے زائد فنڈز ٹی ایم اے پشاور سٹی کو جاری کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو فنڈز جاری کردئیے، جس کے تحت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی قسط کے تحت 66 کروڑ 29 لاکھ 39 ہزار روپے جاری ہوئے ہیں، جس میں سب سے زیادہ 8 کروڑ 70 لاکھ 98 ہزار سے زائد فنڈز ٹی ایم اے پشاور سٹی کو جاری کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری مراسلہ میں وضاحت کی گئِ ہے کہ ٹی ایم اے بابو زائی کےلئے 3 کروڑ 97 لاکھ اور ڈی آئی خان کو 3 کروڑ 32 لاکھ روپے، ٹی ایم اے مردان کو 3 کروڑ 88 لاکھ، کوہاٹ ٹی ایم اے کو 2 کروڑ 69 لاکھ، تحصیل چمکنی کےلئے 2 کروڑ 28 لاکھ اور ہری پور کےلئے 2 کروڑ 9 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئَے گئے ہیں۔
صوبائِی حکومت کی جانب سے جاری مراسلہ مِیں بتایا گیا ہے کہ چترال کے پسماندہ ٹی ایم اے مستوج کےلئے صرف 5 لاکھ 54 ہراز روپے فنڈ جاری کردیا گیا، جبکہ اس فہرست میں سب سے کم 5 لاکھ 21 ہزار روپے فنڈ ٹی ایم ایم شانگلہ اور لارجم کےلئے جاری کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ٹی ایم ایز کو 66کروڑ 29 لاکھ 39 ہرار روپے جاری کر دیئے گئے، سب سے زیادہ 8 کروڑ 70 لاکھ 98 ہزار سے زائد فنڈز ٹی ایم اے پشاور سٹی کو جاری کئے گئے ہیں۔