سوات (مارننگ پوسٹ)الخدمت فاؤنڈیشن سوات کی طرف سے پرائمری سکول سرسنیئی کبل کے غریب اور یتیم بچوں میں بیگ تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کے صدر افتاب احمد یوسفزئی نے کہا کہ نادار اور غریب بچوں کی خدمت الخدمت فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن بلاامتیاز ہر کسی کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن سوات میں مستقبل بنیادوں پر سینکڑوں یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کررہی ہے ۔ ۔مخیر حضرات یتیموں اور نادار بچوں اوربچیوں کی تعلیمی اخراجات کی مد میں الخدمت کے ساتھ تعاون کریں۔