سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ مینگورہ اور گردونواح میں گیس لوڈ شیڈنگ کی صورت حال اگلے تین چار روز میں بہتر ہوجائے گی کیونکہ اس کی وجہ کوہاٹ میں گیس پائپ لائنوں کی صفائی و مرمت اور دیکھ بھال کا منصوبہ ہے جس پر دن رات بڑی تیزی سے کام ہورہا ہے وہ اپنے حجرہ مکانباغ میں مینگورہ کے نمائدہ وفد سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے مینگورہ شہر میں گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے انہیں درپیش تکالیف سے انہیں اگاہ کیا فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ اگلے چند روز میں مرمت اور دیکھ بھال کا کام مکمل ہونے پر گیس کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بہت کم ہوجائے گا جبکہ دسمبر کے آخر یا جنوری کے پہلے ہفتے تک سوات کو 12 انچ قطرکی بڑی پائپ لائن پہنچانے کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا جس کی بدولت گیس لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا اور شہریوں کو دن رات بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بن جائے گی انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے سوات سمیت ملک بھر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کو سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہتا ہے حتیٰ کہ سی این جی سٹیشن بھی بند کرنا پڑتے ہیں مگر یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد آئندہ سوات میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ ہوجائیگا سوات کے مختلف علاقوں سے آئے دیگر وفود نے بھی چیئرمین ڈیڈیک سے ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقوں کے مسائل سے اگاہ کیا جن میں آبنوشی اور گلی کوچوں کی تعمیر ومرمت شامل تھے فضل حکیم خان نے بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ مزید یقین دلایا کہ ان کے دیگر تمام مسائل ایک ایک کرکے بتدریج حل کردیئے جائیں گے